نیب کا آصف زرداری، نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

پاکستان کے احتساب ادارے " نیب " نے پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اورسابق وزير اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے احتساب ادارے " نیب " نے پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اورسابق وزير اعظم  یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔ نیب نے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط کے بعد سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ، ملزمان کا قانون کے مطابق ٹرائل کر کے سخت سزا سنائی جائے۔

News Code 1898276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =