مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے نئے وزیر اعظم محمد توفیق علاوی نے عراق کے صدر برہم صالح کے نام ایک خط میں وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔عراقی وزير اعظم نے صدر برہم صالح کے نام اپنے باقاعدہ خط میں لکھا ہے کہ وہ کابینہ کی تشکیل میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ صدر برہم صالح نے وزیر اعظم محمد توفیق علاوی کا استعفی منظور کرلیا ہے ۔

عراق کے نئے وزیر اعظم محمد توفیق علاوی نے عراق کے صدر برہم صالح کے نام ایک خط میں وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
News Code 1898273
آپ کا تبصرہ