کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکی امداد مشکوک

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ پر ہمیشہ شک رہا ہے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی امریکی امداد مشکوک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کورونا کے باعث ویڈیو کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکہ کی طرف سے کورونا وائرس کے سلسلے میں امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں امریکہ پر ہمیشہ شک رہا ہے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی امریکی امداد مشکوک ہیں۔ اگر امریکہ اگر ینک کام کرنا چاہتا تو اسے وسیع پروپیگنڈے کی کیا ضرورت تھی وہ امداد نہیں بلکہ پروپیگںڈہ کرنا چاہتا ہے ۔

سید عباس موسوی نے ملک میں کورونا وائرس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چين میں جب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خـبریں سامنے آئیں تو ایران نے ملک میں طبی الرٹ جاری کردیا اورملک بھر میں کورونا وائرس کا مقابلہ جاری ہےکورونا وائرس چين کی سرحدوں سے باہر نکل کر کئی ممالک تک پھیل گیا ہے اور ایران بھی قدرتی طور پر اس کی لپیٹ میں آیا ہے اور عالمی سطح پر اس کا مقابلہ کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

عباس موسوی نے سوئیزر لینڈ کے سفارتخآنہ کے ذریعہ امریکہ کی طرف سے امداد کےپیغام پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکہ پر اعتماد نہیں ہیں ہم امریکہ کی امداد کو مشکوک سمجھتے ہیں اگر اسے مدد کرنی تھی تو اتنے وسیع پروپیگنڈے کی کیا ضرورت تھی امریکہ کوامداد کی فکر نہیں بلکہ وہ پروپیگنڈے کی تلاش ميں ہے، ہمیں امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔

News Code 1898272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =