میانمارکی فوج نے فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا

میانمار کی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق میانمار فوج نے راکھائن کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا۔ میانمار آرمی کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق علیحدگی پسند جماعت اراکان آرمی سے ہے۔ ادھر اراکان آرمی کے ترجمان نے اپنے بیان میں میانمار فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران اراکان آرمی کے ارکان محفوظ رہے ہیں البتہ اس علاقے میں فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ روز باغی تنظیم اراکان آرمی نے میانمار فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی تھیں۔ میانمار آرمی نے جنگجوؤں کی اس کارروائی کے جواب میں سرچ آپریشن کیا تھا۔واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں میانمار حکومت اور فوج کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف مقدمہ چل رہا ہے جہاں میانمار کی سربراہ نے اپنی صفائی بھی پیش کی تھی تاہم اس کے باوجود مسلم اقلیت کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

News Code 1898270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =