چين میں 7 پاکستانی طلباء کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں 7 پاکستانی طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین میں 7 پاکستانی طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین میں 6 متاثرہ پاکستان طلبا بیمار ہوکر صحت یاب بھی ہوگئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی طالب علم تاحال زیر علاج ہے۔ وہ بھی جلد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوجائے گا۔

News Code 1898269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =