سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران شیر خوار بچہ ہلاک

سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں فٹبال میچ کے دوران ڈیڑھ ماہ کے شیر خوار بچے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق الاحساء کے شہزادہ عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود ایک جوڑے نے اپنے شیر خوار بچے کی طبیعت بگڑنے پر طبی امدد طلب کی تاہم جب تک طبی عملہ بچے تک پہنچتا، بچے نے ماں کی گود میں دم توڑ دیا۔

سعودی وزرات کھیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین اپنے 6 بچوں کے ہمراہ الفتح اور الوحدہ فٹبال کلب کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آئے تھے جس کے دوران ڈیڑھ ماہ کے بچے کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

News Code 1898268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =