مقبوضہ کشمیر میں 37 نئے قوانین کے نفاذ کی منظوری

بھارت کی مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 37 نئے قوانین کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 37 نئے قوانین کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زمین، بحالی، آبادکاری ایکٹ کے تحت بھارتی شہری مقبوضہ کشمیرمیں زمین خرید سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو علیحٰدہ خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کردیا تھا۔مذکورہ آرٹیکلز کی موجودگی میں بھارتی قوانین مقبوضہ کشمیر میں لاگو نہیں ہوسکتے تھے۔ اسی طرح بھارت کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگ مقبوضہ کشمیر میں زمین خریدنے کے اہل نہیں تھے۔

News Code 1898265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =