بھارت کا طالبان کے ساتھ کسی بھی رابطے سے گریز

امریکہ اور طالبان معاہدہ پر بھارت نے محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ کسی بھی رابطے سے گریز کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان معاہدہ پر بھارت نے محتاط ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ کسی بھی رابطے سے گریز کیا ہے ۔ امریکہ طالبان امن معاہدے پر بھارت نے محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی دہشت گردی کا خاتمہ امن معاہدے کی کلید ہے۔

بھارت کی دلچسپی افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری محفوظ کرنے کے علاوہ سفارتی عملے ، اہلکاروں اور مشنوں کی حفاظت میں ہے۔ بھارت کا ہمیشہ سے ماننا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ملکی پالیسی کے منافی ہیں۔ بھارت افغانستان پر گہری نظررکھے گا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا طالبان امن معاہدے پر محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بیرونی دہشت گردی کا خاتمہ امن معاہدے کی کلید ہے، بھارت کی مستقل پالیسی ان تمام مواقع کی حمایت ہے جو افغانستان میں امن ، سلامتی اور استحکام لائیںاور دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنائے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ بھارت ہمسایہ کی حیثیت سے افغانستان کیلئے ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا۔

News Code 1898261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =