اگر طالبان نے امن معاہدے پر عمل نہ کیا تو امریکہ معاہدے کو منسوخ کردےگا

امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے کہاہےکہ اگر طالبان نےسکیورٹی ضمانت اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکہ طالبان کے ساتھ ہونےوالے معاہدہ منسوخ کردے گآ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے کہاہےکہ اگر طالبان نےسکیورٹی ضمانت اور امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو امریکہ طالبان کے ساتھ ہونےوالے معاہدہ منسوخ کردے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ افغان امن معاہدہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان تشدد کے خاتمے کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔مارک ایسپر کے مطابق افغان فورسز گزشتہ کئی برسوں سے اپنے ملک میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہیں، افغان افواج کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ضروری امداد جاری رکھیں گے۔

News Code 1898260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =