دبئی کے حکمران اپنی بیوی سے کیس ہار گئے

دبئی کے حکمران شیخ المختوم کی لندن کی عدالت میں دائر کی گئی اپنے مقدمات کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میل آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ المختوم کی لندن کی عدالت میں دائر کی گئی اپنے مقدمات کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔  اطلاعات کے مطابق شیخ المختوم کی 45 سالہ اہلیہ شہزادی حیاءگزشتہ سال بچوں سمیت متحدہ عرب امارات سے فرار ہو کر برطانیہ چلی گئی تھی اور کچھ عرصہ وہاں روپوش رہنے کے بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔ دوسری طرف شیخ المختوم نے بھی بچوں کی حوالگی کے لیے برطانوی عدالت سے رجوع کیا۔ شیخ المختوم نے ایک اور درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ اس قانونی لڑائی اور مقدمات کے فیصلوں کو خفیہ رکھا جائے جو اب مسترد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پیشی پر شہزادی حیاءبھی لندن کی اپیل کورٹ میں حاضر ہوئیں۔ شہزادی حیاءنے ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلی بار منظرعام پر آ کر بتایا کہ وہ اپنی سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی وجہ سے ملک سے فرار ہوئیں۔ شیخ المختوم کی دو صاحبزادیوں نے بھی فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں پکڑ لیا گیا اور اس کے بعد ان کی کوئی خبر باہر نہیں آ سکی۔ شہزادی حیاءکا کہنا تھا کہ " آج جو میری سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ ہوا، کل یہی کچھ میری اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ہونا تھا، چنانچہ میں اپنے بچوں کو ایسے بھیانک مستقبل سے بچانے کے لیے ملک سے فرار ہوئی۔" واضح رہے کہ شہزادی حیاءشیخ المختوم کی سب سے چھوٹی اہلیہ ہیں جن کا تعلق اردن کے شاہی خاندان سے ہے۔ عرب امارات اور سعودی عرب کے شہزادوں کی عیاشیاں دنیا بھر میں معروف ہیں۔ امارات اور سعودی عرب کے حکماں خطے میں امریکی آلہ کار اور پٹھو ہیں۔

News Code 1898259

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =