دہلی میں آر ایس ایس دہشت گردوں کی مسلمانوں کو گولی مارنے کی دھمکی

بھارت میں سرگرم دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور حکمراں جماعت بی جے پی کے حامیوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مسلمانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں سرگرم دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور حکمراں جماعت  بی جے پی کے حامیوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مسلمانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق آر ایس ایس دہشت گردوں کو دہلی کی پولیس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے مصروف ترین میٹرو اسٹیشن پر آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے " مسلمانوں کو گولی مارو"  کے نعرے لگائے۔ نئی دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر موجود سفید ٹی شرٹ اور اورنج پگڑی پہنے آر ایس ایس کے ایک گروپ نے غداروں کو گولی مارو کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، جبکہ مسلم کش فسادات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

News Code 1898257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =