کورونا وائرس سے  امریکہ میں ایک شخص ہلاک

کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی پہلی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں اایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکہ کے بعد تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی پہلی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے امریکہ، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی ایک ایک مریض کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

امریکی محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن کے علاقے کنگ کاؤنٹی میں کورونا وائرس سے متاثر 50 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے، مذکورہ شخص نے کبھی چین کا دورہ نہیں کیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب یہ وائرس کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکت کی خبر اُس وقت آئی ہے جب امریکی صدر نے امریکی شہریوں کو کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی تجویز دی تھی۔ آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔ ہلاک ہونے والے 78 سالہ شخص کو جاپان کے ڈائمنڈ پرنس بحری جہاز سے 150 آسٹریلوی شہریوں سمیت لا کر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ ادھر تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، 35 سالہ شخص پہلے ہی ڈینگی بخار میں مبتلا تھا اور بعد میں دوران علاج کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا۔

News Code 1898252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =