شہید سلیمانی کا فلسطینی مزاحمت کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں عظیم اور اہم  کردار

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کو مضبوط بنانے میں عظیم اور اہم نقش ادا کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری " زیاد النخالہ "  نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کو مضبوط بنانے میں عظیم اور اہم نقش ادا کیا۔ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری نے فلسطینی مزاحمتی کے استحکام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے استحکام اور انھیں مضبوط بنانے میں شہید قاسم سلیمانی نے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔ النخالہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے تمام منصوبوں کی وہ براہ راست نگرانی رکھتے تھے اور غزہ میں جہادی تنظیموں کو ہتھیار فراہم کرنے کے سلسلے میں وہ مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتے تھے، زیاد النخالہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف پیچيدہ دفاعی کاررواائيوں پربھی وہ خود نظارت رکھتے تھے۔ اس نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطنیوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کو ایک مضبوط اور طاقتور فوج میں تبدیل کردیا ۔ فلسطینیوں کے پاس آج ہزاروں راکٹ اور میزائل موجود ہیں جن کے ذریعہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل پر کاری ضرب لگا سکتے ہیں۔ فلسطینیوں کے طاقتور ہونے میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم اور عظيم کردار ہے ۔

News Code 1898249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =