امریکی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آۂ ثانی  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ دوحہ میں کل امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

News Code 1898248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =