لاہور میں ٹرک ڈرائیور نے 3 بچوں کو کچل دیا

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔ تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بچے آپس میں دوست تھے اور ان کی شناخت ارسلان، احمد اور اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں دوست ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

News Code 1898247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =