پاکستانی وزیراعظم کا امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کی حمایت کا اعلان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےامریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایشیا ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےامریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں بھی تعاون جاری رکھےگا۔واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ  اور افغان طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ افغان طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پردستخط کیے۔  امن معاہدے پر دستخط کے بعد ملا عبدالغنی برادر اور زلمے خلیل زاد نے مصافحہ بھی کیا۔ تقریب سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپمئو نے کہا کہ امن معاہدے کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کردار قابل تعریف ہے۔ طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر نے چین، ازبکستان، ایران اور روس کا امن عمل میں تعاون کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

News Code 1898245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =