صدر روحانی اور صدر پوتین کی ٹیلیفون پر گفتگو/ ادلب کی صورتحال پر تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے صوبہ ادلب میں جاری صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ٹیلیفون پر گفتگو میں شام کے صوبہ ادلب میں جاری صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر روحانی نے اور صدر پوتین نے باہمی گفتگو میں ادلب کے بارے میں سوچی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر تاکید کی ہے۔ صدر روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں روس کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مسائل کے بارے میں روس کامؤقف منطقی اور تعمیری ہے۔ روسی صدر پوتین نے اس گفتگو میں کورونا وائرس کی وجہ سے بعض ایرانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر ایرانی حکومت اور قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ایران کے بر وقت اور ہنگامی اقدامات کی تعریف کی اورکہا کہ روس طبی امداد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1898244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =