آر ایس ایس کا بھارت میں مسلمانوں کے خلاف خونریز جنگ کا آغاز

عرب ممالک سعودی عرب، بحرین اورمتحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم اور آر ایس ایس کے رکن نریندر مودی کو دیئے گئے قومی ایوارڈز کا صلہ آج بھارتی مسلمانوں کو مل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  بھارت کے دارالحکومت دہلی میں آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم نے نہتے مسلمانوں کے خلاف خونریز ، سفاکانہ اور بہیمانہ جنگ کا آغاز کردیا ہے آر ایس ایس کو اس جنگ میں بھارتی حکومت کی پشتپناہی اور حمایت حاصل ہے۔

آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم نے دارالحکومت دہلی میں دہلی پولیس کے مشترکہ تعاون سے 350 سے زائد مسلمانوں کو نہایت ہی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ شہید اور زخمی کردیا ، جبکہ مسلمانوں کے سیکڑوں گھروں ، دکانوں اور مقدس مقامات کو آگ لگا کر تباہ و برباد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آر ایس ایس دہشت گردوں نے تازہ ترین حملے میں ایک مسلمان کے گھر کے صحن میں آگ لگادی تو خاندان کے تمام افراد جان بچا کر چھت پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ نئی دہلی میں مسلمانوں کے لیے گھر کی زمین تنگ ہوگئی، دلی میں فسادات کے دوران ایک خاندان کی اپنے ہی گھر کی چھت پر محصور ہونے کی دل دہلادینے والی ویڈیو سامنے آگئی۔ واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کے تین زخمی آج دم توڑ گئے، جس کے بعد ان فسادات میں  شہداء کی تعداد 42 تک پہنچ گئی ہےجبکہ مسلم کش فسادات کی وجہ سے دہلی میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے اور 350 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عرب ممالک سعودی عرب، بحرین اورمتحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم اور آر ایس ایس کے رکن  نریندر مودی کو دیئے گئے قومی ایوارڈز کا صلہ آج بھارتی مسلمانوں کو مل رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں آر ایس ایس اور دہلی پولیس نے مشترکہ حملوں میں مسلمانوں کے سیکڑوں مکانات کو آگ لگا کر تباہ کردیا ہے جبکہ مسلمانوں کے مقدس مقامات اور قرآن مجید کی بے حرمتی اور انھیں آگ لگا کر تباہ کرنے میں بھی دہشت گردوں نے کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔ آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے مسلمانوں کی سیکڑوں دکانوں اور تجارتی مراکز کو بھی آگ لگا کر تباہ کردیا ہے۔ مسلمان تجزیہ نگار کے مطابق عرب اور مسلم ممالک بھارت کی انتہا پسند اور ہندتوا حکومت کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کرکے اسے کیفر کردار تک پنہچا سکتے ہیں ۔ سعودی عرب اگر قطر، یمن، عراق، لیبیا، شام ، ایران اور ترکی کے خلاف سازشیں کرنے کے بجائے اسرائیل اور بھارت کے خلاف کوئی قدم اٹھاتا تو اسے مذکورہ تمام ممالک کی حمایت مل سکتی تھی اور مسلمانوں کی علاقائی اور عالمی سطح پر تقدیر بدل سکتی تھی لیکن بد قسمتی سے سعودی عرب امریکہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کا سرمایہ مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

News Code 1898243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =