امریکہ اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کردیئے

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان امن معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ  اور افغان طالبان امن معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ افغان طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پردستخط کیے۔  امن معاہدے پر دستخط کے بعد ملا عبدالغنی برادر اور زلمے خلیل زاد نے مصافحہ بھی کیا۔ تقریب سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپمئو نے خطاب بھی کیا لیکن اس نے معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ پمپئو نے کہا کہ امن معاہدے کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کردار قابل تعریف ہے۔ طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر نے چین، ازبکستان، ایران اور روس کا امن عمل میں تعاون کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ معاہدہ مشروط ہے اور اس کے مطابق امریکی فوجی 14 ماہ میں افغانستان سے نکل جائیں گے۔ افغان طالبان نے قطر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

News Code 1898237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =