اگر بھارت کے پاس لال قلعہ اور تاج محل نہ ہو تو کیا وہ دنیا کو گائے کا گوبر دکھائےگا ؟

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران ایک بھارتی بچے نےمودی سرکار کے خلاف نکلنے والی ریلی میں " نریندر مودی مُردہ باد "کے نعرے لگا دیے اور کہا کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھائےگا۔؟

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران  ایک بھارتی بچے نےمودی سرکار کے خلاف نکلنے والی ریلی میں " نریندر مودی مُردہ باد "کے نعرے لگا دیے اور کہا کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھائےگا۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری مسلم کش فسادات کےخلاف پورے شہر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جس میں ناصرف نوجوان اور بوڑھے حصہ لے رہے ہیں بلکہ بچے بھی مودی سرکار سے اپنی آزادی مانگنےکے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت میں بی جے پی سرکار اور آر ایس ایس کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ اور نفرت پائي جاتی ہے۔ اِسی احتجاجی ریلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک 10 سال کا بچہ ریلی سےخطاب کر رہا ہے۔ 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات پر شدید برہم ہے کہ اُس نے ریلی میں " نریندر مودی مُردہ باد " کے نعرے لگا دیئے۔

 بچے نے اپنی تقریر کا آغاز اِس سوال سے کیا:

اگر نہ ہوتا تاج محل، لال قلعہ تو دُنیا کو کیا گائے اور گوبر دکھاتے تُم؟

 بچے کے اِس سوال پر وہاں موجود تمام لوگوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے خوب تالیاں بجائیں۔

بچے نے وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ ہم کیا چاہتے ہیں؟ اِس سوال کے جواب میں لوگوں نے کہا  " آزادی۔"

 بچے نے مودی سرکار سے آزادی مانگتے ہوئے کہا :

بچے مانگیں آزادی

جو تم نہ دو گے آزادی

ہم لڑکر لیں گے آزادی

ہے حق ہے ہمارا آزادی

ہے جان سے پیاری آزادی

ہے پیاری پیاری آزادی

کل قبر پر لکھنا آزادی

خون سے لکھنا آزادی

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 350 سےزائد افراد زخمی ہیں۔

News Code 1898233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =