پاکستان میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ہاتھ ملانےاور گلے ملنے پر پابندی عائد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری ، ملازمین کے ہاتھ ملانےاور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شہری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری ، ملازمین کے ہاتھ ملانےاور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ پاکستان کے شہری اداروں کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے سپریم کورٹ بارنے بھی ہاتھ ملانے پرپابندی لگادی ،ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سےمتعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ہدایت نامہ وفاقی شہری اداروں کوجاری کیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری ادارے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کریں، کورونا وائرس وائرل انفیکشن ہے جو متاثرہ شخص سے دوسرے کومنتقل ہو سکتاہے، غیرضروری باہر نکلنے اوربھیڑ میں جانےسےگریز کیا جائے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے شہری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری پرپابندی عائد ہے۔

News Code 1898222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =