پاکستان میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں گلشن اڈا جمبر کے قریب گتہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں گلشن اڈا جمبر کے قریب گتہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر پھولنگر اور تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر پھٹنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں عارف، عدنان، نبیل، مراتب اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

News Code 1898221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =