پاکستان میں مسافر بس ٹرین کی زد میں آگئی /حادثے میں 19 افراد ہلاک

پاکستان میں سکھرکے علاقہ میں روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں مسافر بس آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سکھرکے علاقہ میں روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پاکستان ایکسپریس کی زد میں مسافر بس آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی۔ جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔ کمشنر سکھر شفیق مہیسر نے حادثے میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

News Code 1898219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =