کورونا وائرس کو سیاسی بنانے کے بجائے اس کا ہمدلی اور باہمی تعاون سے مقابلہ کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو سیاسی بنانے کے بجائے اس کا ہمدلی اور باہمی تعاون سے مقابلہ کرنا چاہیے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چین کے وزیر خارجہ  وانگ یی نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو سیاسی بنانے کے بجائے اس کا ہمدلی اور باہمی تعاون سے مقابلہ کرنا چاہیے۔چین کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے ٹیلیفون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں چين کو مدد فراہم کی اور اب جبکہ ایران بھی اس موذی وائرس میں مبتلا ہوگيا ہے، چين ایران کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ پہلے شخص ہیں جنھوں نے ٹیلیفون کرکے حال دریافت کیا۔ چينی وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ ہمدلی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ چين اس سلسلے میں ایران کی بھر پور مدد کے لئے آمادہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ کورونا وائرس کو سیاسی مسئلہ بنانے کے بجائے باہمی تعاون سے اس کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

News Code 1898218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =