پاکستان نے سرحد پر پھنسے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیدی

ایران اور پاکستان کی سرحد کے درمیان پھنسے 300 سے زائد زائرین کو پاکستانی حکومت نے تفتان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاکستانی زائرین کو ایران نےخروج لگا کر اپنی سرحد سےنکال دیا تھا۔جبکہ پاکستانی حکومت زائرین کو اپنے وطن میں داخل ہونے سے روک رہی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد کے درمیان پھنسے 300 سے زائد زائرین کو پاکستانی حکومت نے تفتان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاکستانی زائرین کو ایران نےخروج لگا کر اپنی سرحد سےنکال دیا تھا۔جبکہ پاکستانی حکومت زائرین کو اپنے وطن میں داخل ہونے سے روک رہی تھی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے کے بعد پاکستانی زائرین سرحدی گیٹ پار کرکے تفتان پہنچ گئے۔زائرین امیگریشن گیٹ کی بندش کے باعث ایران اور پاکستان کی سرحد کے درمیان علاقے میں پھنسے ہوئےتھے، پاکستانی زائرین کو ایران نےخروج لگا کر اپنی سرحد سےنکال دیا تھا۔ایرانی سرحد سے خروج کے بعد زائرین ایران اور پاکستان کی سرحد کے درمیانی جگہ میں پھنسے ہوئے تھے۔ پاکستانی حکومت اپنے ہی شہریوں کو ملک ميں داخل ہونے سے روک رہی تھی۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی زائرین کی کورونا کے حوالے سے اسکریننگ کی جائےگی، جبکہ ایران میں کورونا سے متاثرہ علاقوں سے ہوکر آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں 10روز رکھےجانے کے بعد زائرین کو انکے علاقوں کو روانہ کردیا جائےگا۔

News Code 1898216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =