چین میں گذشتہ 12 گھنٹوں میں 3622 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے

چین میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےایک ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم ذشتہ 12 گھنٹوں میں 3622 افراد صحتیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کےایک ہزار کے قریب نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم ذشتہ 12 گھنٹوں میں 3622 افراد صحتیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت کورونا وائرس چین اور ایشیا سے نکل کر دنیا کے دوسرے اور تقریبا تمام خطوں میں 50 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔تاہم اب مذکورہ وائرس کے چین میں کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اگرچہ اب بھی سب سے زیادہ کیسز چین میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اب وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔

News Code 1898214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =