کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا

کینیڈا کی حکومت نے بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کے درمیان ہونے والے بھیانک مذہبی فسادات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کی حکومت نے بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کے درمیان ہونے والے بھیانک مذہبی فسادات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرنے سے روک دیا۔ بھارت میں اگرچہ متنازع شہریت قانون کے خلاف دسمبر 2019 سے ہی مظاہرے جاری ہیں تاہم گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے بھارتی دورے کے دوران 24 فروری کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اچانک مذہبی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر اچانک انتہاپسند اور شرپسند نے پولیس کے ساتھ ملکر  حملہ کردیا جس کی وجہ سے مظاہرے مذہبی فسادات میں تبدیل ہوگئے اور دو دن میں کم سے کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائ‏ کے مطابق دہلی کی پولیس نے مسلمانوں کے قتل عام میں انتہا پسند ہندوؤں کی بھر پور مدد کی۔

News Code 1898212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =