امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کی تقریب کل منعقد ہوگی

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طویل جنگ کے بعد کل امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان طویل جنگ کے بعد کل امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق کل قطرکے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد ہوگی  ہوگی۔ اس تقریب میں امیر قطر سمیت سات ممالک کے وزراءخارجہ اور پچاس ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

News Code 1898211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =