اسپین میں 5 پاکستانی شہری ہلاک

اسپین کے شہر ثارا غوثا کے نواحی علاقے کاس پے میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں پانچ پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے شہر ثارا غوثا کے نواحی علاقے کاس پے میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں پانچ پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں وین ڈرائیور بھی شامل ہے۔ وین کے ڈرائیور زین بٹ کی عمر 19 سال تھی اور وہ کاس پے کا رہائشی تھا۔ دیگر ہلاک ہونے والے افراد میں شوکت علی، ظفر اقبال، محمد ارشد رانجھا اور پرویز احمد شامل ہیں۔

8 پاکستانی محنت کش اسپین کے شہر ثارا غوثا کے قریب منی وین میں سوار ہو کر کام پر جا رہے تھے کہ وین سامنے سے آنے والے بڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ حادثے سے اگلے دن ارشد رانجھا اور زین بٹ بھی جان کی بازی ہار گئے۔

News Code 1898210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =