مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کے مطابق پانچوں بچے اور والدہ صحت مند ہیں، اور انہیں کہیں منتقل کرنےکی ضرورت نہیں۔
بچوں کے والد سبزعلی کا کہنا ہے کہ میری پہلے بھی 3 بیٹیاں ہیں جب کہ اب ہمارے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ بچوں کی دادی کا کہنا ہے کہ گھر کا وارث آگیا ہے جس پر بہت خوش ہوں۔
آپ کا تبصرہ