اقوام متحدہ کا دہلی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مچل بچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر اور نئی دہلی کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مچل بچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر اور نئی دہلی کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بھارتی قانون نافذ کرنے والے ادارے طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے مظاہرین کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں۔ اطلاعات کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مچل بچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور متنازع شہریت بل کے مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر بھارتی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق معطل اور نئی دہلی میں آزادی اظہار رائے کو کچلا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے مچل بچلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کے بعد سے وادی میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں اور اب بھی 800 سے زائد رہنما اور شہری بغیر ٹرائل کے تاحال پابند سلاسل ہیں۔  نئی دہلی میں متنازع شہریت بل کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ریاستی جبرو استبداد اور طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کی جانوں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی کی پولیس اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے ملکر 42 مسلمانوں کو شہید ، 250 سے زائد مسلمانوں کو زخمی کردیا جبکہ بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے گھروں ، تجارتی اور مذہبی مراکز کو تباہ کردیا ہے۔

News Code 1898204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =