اسرائیل کے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک

قابض اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑی کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑی کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک  فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی قبضے کیخلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم کا اہلکار شہید ہوگیا۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائيل کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور عرب ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے ہیں۔ شام پر ترکی اور اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے عرب ذرائع کے مطابق ترک صدر اردوغان لفظی اعتبار سے اسرائیل کے خلاف جبکہ عملی طور پر وہ اسرائیل کی بہت بڑی مدد کررہے ہیں۔ شام واحد عرب ملک تھا جو اسرائیل کے خلاف تھا جس کی فوج کو دہشت گردوں اور ترک فوج کے ذریعہ کمزور کرنے میں اردوغان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

News Code 1898201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =