کراچی میں بس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

کراچی کے علاقہ شیر شاہ میں نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ شیر شاہ میں نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شیر شاہ نادرا آفس کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک و زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں منی بس میں سوار 8 افراد زخمی ہوئے جن کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جب کہ حادثہ منی بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

News Code 1898197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =