شامی فوج کا ترک فوج پر مہلک جوابی حملہ/ 30 سے زائد ترک فوجی ہلاک

شامی فوج نے صوبہ ادلب پر ترک فوج کی یلغار اور دہشت گردوں کی حمایت کے جواب میں مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے 30 سے زائد ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب پر ترک فوج کی یلغار اور دہشت گردوں کی حمایت کے جواب میں مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے 30 سے زائد ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترکی نے اپنے 29 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں شامی فورسز نے حملہ آور ترک فوجیوں پر کاری ضرب لگآئی ہے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد ترک فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے صوبہ ادلب میں اپنے فوجیوں کو دہشت گردوں کی آشکارا مدد کرنے کی غرض سے بھیج رکھا ہے ترکی کے اس اقدام سے روس بھی ناراض ہے روس ترکی کے اس اقدام کو باہمی معاہدوں کی خۂاف ورزی قراردے رہا ہے۔ ادھر روسی صدر پوتین نے ترک صدر کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات سے انکار کردیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ ترکی کو شام اور لیبیا میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار قراردے رہے ہیں۔

News Code 1898195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =