تہران سمیت بعض شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ

ایران میں نماز جمعہ کی اعلی کونسل نے ملک کے بعض صوبوں ميں کورونا وائرس کی روک تھام اور وزارت صحت کے اعلی حکام کے دستورات پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت تہران سمیت بعض صوبوں کے صدر مقام پر نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں نماز جمعہ کی اعلی کونسل نے ملک کے بعض صوبوں ميں کورونا وائرس کی روک تھام اور وزارت صحت کے اعلی حکام کے دستورات پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت تہران سمیت بعض صوبوں کے صدر مقام پر نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیئے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے وزیر صحت سعید نمکی  نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جمعہ کے روز مذہبی اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم مقدس مقامات کے لیے آنے والے زائرین کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا۔  وزیر صحت نے کہا کہ زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ مقدس مقامات میں آنے سے قبل وہ جراثیم کش صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور ماسک پہنیں۔

News Code 1898193

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =