روس نے ادلب کے بارے میں ترکی کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ کو رد کردیا

روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کا ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات کا کوئي پروگرام نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کا ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات کا کوئي پروگرام نہیں ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 5 مارچ کو روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔  روس صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف کا کہنا ہے کہ روس کے صدر پوتین 5 مارچ کو دوسرے پروگرامز میں مصروف ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ ترکی نے شام سے دہشت گردوں کو نکالنے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ ترکی شام کے صوبہ ادلب میں اپنی فوج بھیج کر دہشت گردوں کی حمایت اور براہ راست شامی فوج پر حملے کررہا ہے۔

News Code 1898191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =