کورونا وائرس دنیا کے 44 ممالک تک پہنچ گيا

عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ چین سے باہر کرونا وائرس 44 ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں 3 ہزار 474 لوگوں میں کووِڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے باعث 54 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او"  کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ چین سے باہر کرونا وائرس 44 ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں 3 ہزار 474 لوگوں میں کووِڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے باعث 54 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

 اس نے کہا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران کووِڈ 19 کے بیرونی دنیا سے آنے والے کیسز کی تعداد چین سے آنے والے کیسز سے بڑھ گئی ہے جو انتہائی پریشان کن ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز نے کرونا وائرس ( کووِڈ 19) کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین میں 78 ہزار 630 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 747 ہوگئی ہے۔ چین سے باہر کرونا وائرس 44 ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں 3 ہزار 474 لوگوں میں کووِڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے باعث 54 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 روز کے دوران باقی دنیا سے کووِڈ 19 کے کیسز کی تعداد چین کے نئے کیسز سے بڑھ گئی ہے جو ہمارے لیے انتہائی پریشان کن ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ممالک برازیل، جارجیا، یونان، شمالی میسیڈونیا، ناروے، پاکستان اور رومانیہ میں پہلی بار کووِڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1898190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =