پاکستان کا امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے پرتحفظات کا اظہار

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے پر شدید تحفظات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے پر شدید تحفظات ہیں۔ عائشہ فاروقی نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہتھاروں کے معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کو امریکہ بھارت کی دفاعی ڈیل پر تحفظات ہیں، عالمی برادری کو بہت دفعہ خطے میں اسلحے کی دوڑ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، بھارتی رویہ جارحانہ ہے تاہم افواج پاکستان اور عوام کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، جیسا کہ گزشتہ سال پاکستان نے بھرپور طریقے سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا تھا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان  نے بھارتی شہر دہلی میں بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے مسلم کش فسادات کے بارے میں کہا کہ دہلی کی صورتحال پر پاکستان اور عالمی برادری کو تشویش ہے ، مساجد، مسلمانوں کی املاک اور گھروں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، اقوام متحدہ اور مذہبی آزادی کی تنظیموں نے بھی دہلی میں مسلمانوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 207 دن ہو چکے، گزشتہ ایک ہفتے میں مزید تین کشمیریوں کو بھی شہید کیا گیا۔

News Code 1898182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =