بھارت میں بس حادثے میں 24 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان میں باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست راجستھان میں باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق ضلعی پولیس افسر شیریوج مینا نے بتایا کہ بس دریا کے پل سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی۔  پولیس کے مطابق بس پل سے دریا میں گر گئی جس میں باراتی سوار تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد لاشوں کو دریا سے نکال رہے ہیں۔

News Code 1898180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =