سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عارضی طور پر ویزے منسوخ کردیئے

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظرعمرہ زائرین کے ویزے اور سیاحتی ویزے عارضی طور پر منسوخ کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظرعمرہ زائرین کے ویزے اور سیاحتی ویزے عارضی طور پر منسوخ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے علاوہ سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ  معطل کردیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ تاہم سعودی مملکت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ معیار اور نئے اصول کن ممالک پر لاگو ہوتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت جی سی سی ( گلف کوآپریشن کونسل) ممالک کے شہریوں کی بھی سعودی عرب  میں آمد و رفت کو معطل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل  سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو نیا ہدایات نامہ جاری کیا تھا۔ سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں لیکن سعودی عرب امریکہ کی طرح کورونا وائرس کے نتائج دنیا سے مخفی رکھے ہوئے ہے۔

News Code 1898171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =