سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری کردہ عمرہ ویزے منسوخ کردیئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری کردہ عمرہ ویزے منسوخ کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری کردہ  عمرہ ویزے منسوخ کردیئے ہیں ۔  پاکستان میں کورونا وائرس کے متعدد کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ دیگر شہروں کے بارے میں درست اطلاعات دستیاب نہیں ہیں۔ ادھر سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کردیئے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ پابندی آج سے ہی نافذ ہوگئی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنی نے 90 عمرہ زائرین کو پرواز سے اتاردیا ہے۔ یہ عمرہ زائرین غیر ملکی پرواز ای وائی 232 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔ کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد پاکستان بھر میں خوف کی فضا ہے پاکستان میں ہزاروں چینی سی پیک منصوبہ اور دیگر امور کی وجہ سے موجود ہیں دسمبر میں  کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد کم سے کم دو ماہ تک بغیر اسکریننگ کےچینیوں کی پاکستان رفت و آمد جاری رہی ہے۔ ادھر سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے 18 افراد ہلاک اور 244 متاثر ہوئے ہیں سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے ایک ویڈیو وائرس ہوئی جس میں سعودی وزير صحت کورونا وائرس سے 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کورونا وآئرس سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار مخفی کررہا ہے۔

News Code 1898169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =