انڈونیشیا میں سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ، جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ، جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، 5 شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے، 89 افراد زخمی ہیں جب کہ تین افراد لاپتہ ہیں۔

سیلاب کا پانی شہری علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم اور سڑکیں پانی بہہ جانے کے باعث ذرائع آمد و رفت معطل ہے۔ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔

News Code 1898167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =