پاکستانی حکام کا پاکستان میں کورونا وائرس کی تصدیق کا اعلان

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جو پاکستان میں وائرس سےمتاثرہ پہلا مریض ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جو پاکستان میں وائرس سےمتاثرہ پہلا مریض ہے۔محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شہری اور ان کے اہل خانہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے تمام افراد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ میران یوسف کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہری کو کراچی کے نجی ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو مطلع کیا گیا ہے۔ چین سے سیکڑوں افراد  پاکستان میں موجود ہیں اس سے قبل دو چینی شہریوں میں کورونا وائرس کی اطلاع ملی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام دیر سے اس مہلک وائرس کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور انھوں نے صرف گذشتہ دو دنوں سے ايئر پورٹوں پر ہیلتھ اسکریننگ کا آغاز کیا ہے جبکہ گذشتہ دو ماہ کے عرصہ سے پاکستان میں چين سے ہزاروں افراد پہنچ چکے ہیں۔

News Code 1898166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =