نیتن یاہو کی شرارت جاری/ نئی یہودی بستیوں کی تعمیر

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حکام کو فلسطین کے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں یہودی آباد کاروں کیلیے 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حکام کو فلسطین کے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں یہودی آباد کاروں کیلیے 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ فوری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو یہودی آبادکاروں کے لیے مغربی کنارے کے متنازع اور حساس علاقے میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اس منصوبے کو عالمی دباؤ کے پیش نظر مؤخر کردیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 یا 7 سال تاخیر کے بعد ایک بار پھر ای ون میں 3 ہزار 500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو فوری شروع کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کر دی ہیں اور اس بار ان منصوبوں پر کام کو کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔

 فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیلی وزیراعظم کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے فلسطین کا یروشلم سے اور مغربی کنارے سے رابطہ ٹوٹ جائے گا اور یہ ایسا منصوبہ ہے جس سے فلسطینیوں کی الگ ریاست کی امید بھی ختم ہوجائے گی۔

News Code 1898164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =