سنگا پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑے کو سزا اور جرمانہ کا سامنا

سنگا پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ چینی جوڑے کو غلط بیانی پر7 ہزار ڈالر کا جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگا پور میں کورونا وائرس سے متاثرہ چینی جوڑے کو غلط بیانی پر7 ہزار ڈالر کا جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق  محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ چینی جوڑے سے جب ان کے مرض سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ متاثرہ فرد سے کسی اور کو بھی یہ وائرس منتقل ہوا یا نہیں۔حقائق سامنے آنے کے بعد متاثرہ چینی شخص اور اس کی بیوی کو چھ ماہ قید اور 7ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

News Code 1898163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =