اقوام متحدہ کا دہلی میں مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی میں جاری فسادات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے دہلی کہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، مظاہرین کو پر امن احتجاج کا موقع فراہم کیا جائے ، سکیورٹی فورسز تحمل کا مظاہرہ کریں ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

دہلی میں جاری مسلم کش فسادات میں اب تک 23 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں املاک کو نظر آتش کیا جاچکا ہے جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ دہلی پولیس ہندو دہشت گردوں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے۔

News Code 1898161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =