مودی کا اقلیتوں کے ساتھ ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام سے نریندر مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام سے نریندر مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے گجرات کی تاریخ دہلی میں دہرائی، امریکہ کوسوچنا ہوگا کہ وہ تباہ کن ہتھیارجنونی کے ہاتھ میں دے رہا ہے جن کے پاگل پن سے خطہ پہلے ہی خطرے سے دوچارہے۔ مسلمانوں کے قتل عام سے مودی حکومت کا دیگرممالک کی اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک پوری طرح بے نقاب ہوگیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے منظم قتل عام سے نازی ہٹلرکے دورکی یاد تازہ ہوگئی جب کہ امریکی صدرکو اپنے دورے کے دوران مسلمانوں کے قتل عام اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔ شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ ہندتوا کا خونی کھیل رکوایا جائے، جرائم میں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے سزا دی جائے، بے گناہ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ حکومت پاکستان معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن، اوآئی سی میں اٹھائے اورعالمی برادری بھارت کے اندرمسلمانوں کے قتل عام، اقلیتوں پرجبروتشدد اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کا نوٹس لے اوراقوام متحدہ، عالمی برادری بنیادی انسانی حقوق اورانسانی جان، مذہبی مقامات کے تحفظ کے عالمی قوانین پرعمل کرائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے جس میں اب تک 20 سے زائد مسلمان شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1898157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =