لاہور میں شیروں کےحملےمیں نوجوان ہلاک

پاکستان کے شہرلاہور میں رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک میں شیروں کےحملےمیں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرلاہور میں رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک میں شیروں کےحملےمیں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شیروں کے حملے میں ہلاک ہونے والا نوجوان بلال اٹھووال گاؤں کارہائشی تھا،اسکاچچاسفاری پارک میں ملازم تھا، بلال جنگلا پھلانگ کر گھاس کاٹنے پارک میں آیا تھا کہ شیروں نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سےکٹی ہوئی گھاس ، درانتی اورانسانی باقیات ملی ہیں ۔

سفاری پارک میں شیروں کے حملے میں نواجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ڈائریکٹر سفاری پارک چوہدری شفقت کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں آج صبح 10 بجے پتہ چلا، بچے کے لواحقین نے صبح سفاری پارک انتظامیہ سےرابطہ کیا تھا،لواحقین نے بتایا کہ ان کا بچہ پرسوں سے لاپتہ ہے اور وہ پارک میں بچے کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلاش کرنے پر پارک سے انسانی جسم کے کچھ ٹکڑے ملے، پولیس واقعے سے متعلق شواہد اکٹھی کر رہی ہے۔ادھر بلاول کے والد محمد شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرناچاہتا، لاش حوالےکردیں تاکہ تدفین کابندوبست کرسکوں۔

News Code 1898153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =