کورونا وائرس امریکی فوج تک پہنچ گيا

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس امریکی فوجی اڈے تک پہنچ گيا جہاں ایک امریکی فوجی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس امریکی فوجی اڈے تک پہنچ گيا جہاں ایک امریکی فوجی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں موجود امریکی اڈے میں مقیم ایک امریکی فوجی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیاہے۔ رائٹرز کے مطابق چین کے بعد کورونا وائرس کی سب سے زیادہ وبا جنوبی کوریا میں پھیل رہی ہے، جہاں مزید 169کیسز سامنے آگئے ہیں۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق مزید کیسز کے بعد جنوبی کوریا میں رجسٹرڈ کیسز کی تعدادایک ہزار146ہوگئی ہے۔جبکہ کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے۔اس وائرس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں اب تک دس ا فراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وائرس سے بچاو کیلئے جنوبی کوریا دولاکھ شہریوں کے ٹیسٹ کرنے کاارادہ رکھتا ہے۔ امریکی فوجی اہلکار کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد امریکی فوج میں خوف و ہراس پھیل گيا ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا فوجی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو سے بیس کلومیٹر دور کیمپ کیرل نامی امریکی فوجی اڈے پر تعینات تھا۔امریکی فوج نے 23سالہ اہلکار میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے کیمپ سے باہر موجود اس کی رہائش گاہ پرقرنطینہ میں رکھا گیاہے۔ حکام کے مطابق نئے سامنے آنے والے 169کیسز میں سے 134ڈائیگو شہر میں سامنے آئے ہیں جہاں یہ وبا خطرناک صورت اختیارکرتی جارہی ہے اور اس شہر سے امریکی فوجی اڈہ بالکل قریب ہے۔

News Code 1898151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =