چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2715 تک پہنچ گئی

چین میں نوول کورونا وائر س کے باعث مزید 52 افراد ہلاک اور406نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2715اورمتاثرہ افرادکی تعداد 78 ہزار 64 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں نوول کورونا وائر س کے باعث مزید 52 افراد ہلاک اور406نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2715اورمتاثرہ افرادکی تعداد 78 ہزار 64 ہو گئی ہے، جن میں سے8  ہزار 752 افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔بدھ کو چین کے محکمہ صحت کے مطابق چین میں صوبائی سطح پر 31 علاقوں میں منگل کے روز نوول کورونا وائرس کے 406 مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں۔کمیشن نے کہا ہے کہ منگل کے روز 439 نئے مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں جبکہ منگل کے ہی روز 2 ہزار 422 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 374 کی کمی کے بعد 8 ہزار 752 رہ گئی ہے۔منگل کے آخر تک چینی مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 78 ہزار 64 ہو گئی ہے جبکہ مرض کی وجہ سے ہلاکتیں 2 ہزار 715 ہو گئی ہیں۔

کمیشن نے مزید کہا ہے کہ 2ہزار 491 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال شبہ ہے۔صحت یاب ہونے پر 29 ہزار 745 افراد کو ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ مریضوں کے 6 لاکھ 47ہزار 406 قریبی رابطہ کاروں کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے منگل کو 14 ہزار 573 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 79ہزار 108 افراد تاحال طبی نگرانی میں موجود ہیں۔

News Code 1898148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =